ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / کاروارمیں ضلعی سطح پر ’’یوم صحافت ‘‘کا پروگرام :صحافیوں کی تہنیت اور ایوارڈس

کاروارمیں ضلعی سطح پر ’’یوم صحافت ‘‘کا پروگرام :صحافیوں کی تہنیت اور ایوارڈس

Sun, 01 Jul 2018 20:03:01    S.O. News Service

کاروار: یکم جولائی (ایس او نیوز)ضلع پتریکا بھون نروہنا سمیتی ، ضلع ورکنگ جرنالسٹ اسوسی ایشن ، کرناٹکا جرنالسٹ یونین اور محکمہ نشر واشاعت اور رابطہ عامہ اترکنڑا ضلع کے اشتراک سے شہر کے ضلع پتریکا بھون میں منعقدہ ضلعی سطح کے ’’یوم صحافت ‘‘پروگرام کا رکن اسمبلی روپالی نائک نے افتتاح کیا۔

یوم صحافت کے پروگرام میں ٹی وی 5کے معاون مدیر شری ناتھ جوشی کو ٹائیگورایوارڈ، کنڑا پربھا کے خصوصی نامہ نگار وسنت کمار کتگال اور کے پی این کے مصور پانڈورنگا ہری کنتر کو حیاتی خدمات کا ایوارڈاور بی ٹی وی نیوز کے مین اینکر شیش کرشنا کو ہرمن موگلنگ ایوارڈ سے نوازاگیا۔

کنڑا پربھا کے مدیراعلیٰ روی ہیگڈے ،ڈپٹی کمشنر ایس ایس نکول اور رابطہ عامہ محکمہ کے معاون ڈائرکٹر ہیمنت راجو مہمان خصوصی کے طورپر شریک ہوتے ہوئے اپنے خیالات کااظہار کیا۔ بھون نر وہنا سمیتی کے صدر ٹی بی ہری کانت نے پروگرام کی صدارت کی۔ نائب صدر کڈتوکا منجو موجود تھے۔ اس موقع پر ضلع پتریکا بھون کے عطیہ کنندگان کی تہنیت کی گئی ۔


Share: